جموں،18؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نوشیرا سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے مارٹر گولے بڑے پیمانے پر داغے جانے کی وجہ ایک سرکاری ہائی اسکول کے تقریباََ 50طالب علم پھنس گئے۔پولیس نے بتایا کہ تمام بچوں کو محفوظ نکال لیاگیاہے۔نوشیرا سیکٹر کے بھوانی علاقے میں واقع کڈالی پرائمری اسکول کے اندرپھنسے ہوئے 11طلبہ کومحفوظ باہرنکال لیاگیا۔راجوری کے ڈپٹی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے بتایا کہ نوشیرا سیکٹر کے سحر میں سرکاری ہائی اسکول کے تقریباََ 50طلبہ اس گولہ باری کی وجہ اسکول میں ہی پھنسے رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ اسکول کافی اونچائی پرواقع تھا۔چودھری نے بتایاکہ پاکستان کی گولہ باری کے دوران بلٹ پروف گاڑیوں میں طلبہ کواسکول سے باہرنکالاگیا۔